[ad_1]
WASHINGTON DC:
امریکا میں صدارتی انتخاب کا حتمی مرحلہ کل پایہ تکمیل تک پہنچے گا ،اس سلسلے میں گہما گہمی عروج پر ہے ۔
صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کامیابی کی سرتوڑ کوششوں میں مصروف ہیں۔ قبل ازوقت ووٹنگ میں 75 ملین سے زائد شہری حق رائے دہی استعمال کر چکے۔
سوئنگ اسٹیٹس کی اہم ریاست شمالی کیرولائنا میں ووٹر ٹرن آؤٹ 55 فیصد رہا۔ ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کیرولائنا میں اپنی جیت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ نے ملکی معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا۔
کملا ہیرس کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جیتے تو ملک عدم استحکام کا شکار ہوسکتا ہے۔
دونوں امیدواروں میں محض ایک دو پوائنٹس کا فرق بتایا جارہا ہے۔ ایریزونا، جارجیا، نیواڈا، شمالی کیرولائنا، پنسلوانیا میں ٹرمپ کو جبکہ مشی گن، وسکونسن میں کملا ہیرس آگے ہیں۔
[ad_2]
Source link