51

بھارت میں مسافر بس 200 میٹر گہری کھائی میں جاگری، 36 ہلاکتیں

[ad_1]

بھارت ریاست اترا کھنڈ میں تیز رفتار مسافر بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بس گولی کھال سے علاقے رام نگر جا رہی تھی۔ بس میں 50 سے زائد مسافر سوار تھے۔

مسافر بس ضلع الموڑا پر 200 میٹر گہری کھائی میں جا گری۔ زیادہ تر ہلاکتیں ریسکیو ٹیموں کے تاخیر سے پہنچنے کے باعث ہوئیں۔

امدادی کاموں کے دوران 36 مسافروں کی لاشیں نکالی گئیں جب کہ 19 کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

زخمیوں میں سے 7 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

بھارت میں سڑکوں کی ابتر حالت اور ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کے باعث حادثات عام ہیں۔

ریاست اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ نے لواحقین کے لیے 4 لاکھ اور زخمیوں کو ایک ایک لاکھ روپے مالی امدد دینے کا اعلان کیا ہے۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں