[ad_1]
ایران میں ملٹری ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نیتجے میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل حامد مازندرانی پائلٹ سمیت جاں بحق ہوگئے۔
ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ہیلی کاپٹر جنوب مشرقی صوبے سیستان بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران گر کر تباہ ہوا۔
ہیلی کاپٹر میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل حامد مازندرانی اور پائلٹ حمید جنداعی سوار تھے جو حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔
بریگیڈیئر جنرل حامد مازندرانی پاسداران انقلاب کی نینوا بریگیڈ کے کمانڈر تھے۔
یاد رہے کہ اس علاقے میں ایران کی پاسداران انقلاب 26 اکتوبر سے علیحدگی پسند مسلح تنظیم کے جنگجوؤں کے خلاف آپریشن کر رہی ہے۔
یہ ملٹری آپریشن اس وقت شروع کیا گیا جب سیستان بلوچستان کی علیحدگی پسند مسلح تنظیم کے جنگجوؤں کے حملے میں 10 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔
[ad_2]
Source link