[ad_1]
امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخاب جیتنے کے بعد بغیردستاویزات امریکا آنے والوں کو ڈی پورٹ کردوں گا۔
امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی مخالف امیدوار اور نائب صدر کملا ہیرس میکسیکو کی سرحد سے آنے والے مہاجرین کی بڑی تعداد کو روکنے کے حوالے سے کمزور ثابت ہوئی ہیں۔ صدر منتخب ہونے پر بغیر دستاویزات امریکا آنے والوں کو ڈی پورٹ کردوں گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ کملا ہیرس اس امیگریشن بل کی حمایت کرتی ہیں جسے میں نے ریبپلکن پارٹی کو ختم کرنے کو کہا تھا۔ سرحدوں پرغیرقانونی طریقوں سے امریکا آنے کی کوشش کرنے والوں کو روکنے کے لیے ہم سخت اقدامات کریں گے۔
امریکی صدارتی انتخاب میں آج ووٹنگ ہو رہی ہے جس میں ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔ امریکی ریاست ایریزونا اور نیواڈا ان 7 ریاستوں میں شامل ہیں جو کہ آج ہونے والے صدارتی انتخاب کے نتیجے پر بہت اثرا انداز ہوں گی۔ امریکا کی 50 میں سے باقی 43 ریاستوں میں دونوں امیدواروں کو ایک دوسرے پر واضح سبقت حاصل ہے۔
[ad_2]
Source link