[ad_1]
امریکا میں صدارتی الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا جو کہ کئی ریاستوں میں رات 9 بجے تک بھی جاری رہے گا تاہم صرف صدر کے انتخاب کے لیے نہیں بلکہ ایوان زیریں اور ایوان بالا کے لیے بھی سیکڑوں حلقوں میں رائے شماری ہو رہی ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی کانگریس کے ایوانِ زیریں (ایوان نمائندگان) کی تمام 435 اور ایوان بالا (سینیٹ) کی 100 میں سے 34 نشستوں پر بھی الیکشن آج ہو رہا ہے۔
خال رہے کہ ایوانِ نمائندگان کے انتخابات ہر دو سال بعد ہوتے ہیں اور ارکان بھی 2 سال کے لیے ہی منتخب ہوتے ہیں۔
ایوان نمائندگان اور ایوان بالا کے علاوہ ملک کی 11 ریاستوں میں گورنرز کے انتخاب کے لیے بھی آج ہی ووٹنگ ہو رہی ہے۔
علاوہ ازیں ہزاروں کی تعداد میں ریاستوں کے قانون سازوں، شہروں کے میئرز اور بلدیاتی نمائندوں کے انتخابات بھی ہو رہے ہیں۔
کئی ریاستوں میں ریفرنڈم کا انعقاد بھی آج ہو رہا ہے جن میں ووٹروں سے اسقاط حمل، ٹیکس پالیسی اور گانجے کے استعمال جیسے مسائل کے بارے میں رائے لی جائے گی۔
[ad_2]
Source link