[ad_1]
اسرائیل نے لبنان کے مشرقی شہر بعلبک میں تاریخی قلعے اور ایک گنجان آباد محلے کو نشانہ بنایا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فضائی حملے میں سلطنت عثمانیہ کے دور کی ایک تاریخی عمارت تباہ ہوگئی۔ یہ عمارت ایک ایسے علاقے میں واقع ہے جس کی درجہ بندی ایک ورثے کے طور پر کی گئی۔
لبنان کی وزارت ثقافت کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بعلبک قلعے سے متصل تباہ ہونے والی تاریخی عمارت کو محکمہ ثقافت نے ورثہ کی حیثیت دی تھی جو سلطنت عثمانیہ کے دور میں تعمیر کی گئی تھی۔
اسرائیلی فوج کے لبنان کے تاریخی شہر پر حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 40 ہوگئی جب کہ درجنوں زخمی ہیں۔
یاد رہے کہ “سورج کا شہر” کہلائے جانے والا لبنان کا تاریخی شہر بعلبک اپنے آثار قدیمہ کے مقامات کے لیے جانا جاتا ہے، جن میں سے اکثر رومی دور سے تعلق رکھتے ہیں۔
لبنان کے محکمۂ صحت کے مطابق اکتوبر 2023 سے اسرائیلی حملوں میں 3 ہزار 50 افراد جاں بحق اور 13 ہزار 700 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
[ad_2]
Source link