41

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ کے دو سابق ارکان کو ہری جھنڈی دکھا دی

[ad_1]

امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سابق دور کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی کو نئی کابینہ میں شامل نہیں کریں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بات کا اعلان ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ذاتی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹروتھ سوشل‘ پر کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے ماضی میں ان دونوں کے ساتھ کام کرنا پسند کیا اور بہت سراہا اور میں امریکا کے لیے ان دونوں کی خدمات پر ان کا شکریہ بھی ادا کرنا چاہوں گا۔

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ تاہم اس بار میں ان دونوں کو کابینہ میں شامل ہونے کی دعوت نہیں دوں گا۔  ٹرمپ نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ ہم امریکا کو دوبارہ عظیم بنائیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی پوسٹ سے ان کے صدر منتخب ہوتے ہی پھیلنے والی وہ تمام افواہیں دم توڑ گئیں جس میں مائیک پومپیو اور نکی ہیلی کی اس بار بھی کابینہ میں شمولیت کا دعویٰ کیا جا رہا تھا۔

یہ دونوں شخصیات ٹرمپ کی پہلی حکومت میں اہم عہدوں پر فائز تھے۔ مائیک پومپیو ایران کے جوہری پروگرام پر 2015 کے معاہدے سے دستبرداری اور شمالی کوریا کے ساتھ غیر متوقع تعلقات میں پیش پیش تھے۔

نکی ہیلی نے اقوام متحدہ میں سفیر کی حیثیت سے عرب ممالک کے ساتھ امریکی تعلقات، اسرائیلی کو تسلیم کرنے اور ایران پا پابندیوں جیسے معاملات میں ٹرمپ کی معاونت کی تھی۔

تاہم نکی ہیلی حالیہ صدارتی الیکشن میں ریپبلکن پارٹی کی نامزدگی جیتنے کے لیے مضبوط ترین امیدوار بن کر پارٹی کے پرائمری انتخابات میں ٹرمپ کے سامنے کھڑی ہوگئی تھیں۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں