30

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملہ؛ ایک افسر ہلاک اور 3 اہلکار زخمی

[ad_1]

 

مقبوضہ کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں مسلح افراد نے بھارتی فوجیوں پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے علاقے کشوان میں بھارتی فوج نے ناکہ لگا کر تلاشی کا عمل شروع کیا جس کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے فوجیوں پر حملہ کردیا۔

 

یاد رہے کہ اس علاقے میں بھارتی فوج نے ملٹری آپریشن جمعرات کی شام سے شروع کر رکھا ہے۔

 

حملے میں بھارتی فوج کا ایکا افسر اور 3 اہلکار شدید زخمی ہوگئے جنھیں قریبی ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا۔

 

ملٹری اسپتال میں علاج کے دوران بھارتی فوج کا جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

 

حملے میں مارے گئے بھارتی فوجی کی شناخت راکیش کمار کے نام سے ہوئی جب کہ دیگر 3 زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

 

تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے جب کہ بھارتی فوجی تاحال حملہ آوروں کی شناخت نہیں کرسکے ہیں۔

 

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ماہ سے سیکیورٹی فورسز اور غیر مقامی افراد پر حملوں کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے جس میں درجن سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ 

 

 

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں