[ad_1]
81 سالہ امریکی صدر جو بائیڈن نے فرصت کا دن ڈیلاویئر کے ساحل پر اہلیہ جِل بائیڈن کے ساتھ چہل قدمی کرکے گزارا۔
امریکی صدر جوبائیڈن اپنی بھولنے کی بیماری اور چلتے پھرنے کے دوران توازن برقرار رکھنے کی کوشش میں لڑکھڑانے کے باعث خبروں میں رہتے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 81 سالہ جوبائیڈن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انھیں ساحل پر واک کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
جوبائیڈن کے ہمراہ ان کی اہلیہ جل بائیڈن بھی ہیں۔ دونوں تعطیل منانے ساحل پر آتے ہیں اور چہل قدمی کرتے ہیں۔ اس دوران جوبائیڈن ریت سے تیزی سے گزرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
جس کے باعث وہ متعدد بار لڑکھڑا جاتے ہیں اور گرنے سے بچنے کے لیے توازن برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس دوران ایک بار ایسا لگا کہ وہ زمین پر گر جائیں گے تاہم خود کو سنبھالنے میں کامیاب رہے۔
جوبائیڈن کے ہمراہ چہل قدمی کرنے والی جل بائیڈن نے اپنے شوہر کی نسبت قدرے ہموار راست کا انتخاب کیا اور زیادہ ریتیلی جگہ سے بچتے ہوئے چہل قدمی کرتی رہیں۔
[ad_2]
Source link