34

لندن میں بندوق اور چاقو حملے میں 2 افراد ہلاک اور 4 زخمی

[ad_1]

برطانیہ کے شہر لندن کے جنوبی علاقے میں بندوق اور چاقو بردار شخص کے حملوں کے 2 الگ الگ واقعات میں مجموعی طور پر 2 شہری ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پہلا واقعہ لندن کے علاقے ویلز پارک روڈ پر مسلح شخص کی فائرنگ کا تھا جس میں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

پولیس اور پیرامیڈیکس نے جائے وقوعہ پر ایک خاتون کو شدید زخمی حالت میں پایا۔ جن کی ٹانگ پر گولی لگی ہوئی تھی۔ خاتون کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

اسی واقعے میں ایک اور زخمی شخص کو بھی علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ حملہ آور تاحال فرار ہے۔

دریں اثنا لندن ہی میں والورتھ روڈ کے قریب ایسٹ اسٹریٹ مارکیٹ میں چاقو بردار شخص کے حملے میں ایک شہری ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

 پولیس نے بتایا کہ 60 سالہ چاقو بردار شخص کو جائے وقوعہ سے حراست میں لے لیا گیا۔ جس کی دماغی حالت درست نظر نہیں آتی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے۔ پہلے واقعے کے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

دونوں واقعات میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت اہل خانہ کی اجازت کے بعد ظاہر کی جائیں گی۔ 

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں