13

اسرائیل کے غزہ سیف زون میں کیفے سمیت پناہ گزین کیمپ پر ڈرون حملے، 40 فلسطینی شہید

[ad_1]

اسرائیل کے غزہ کے سیف زون میں واقع کیفے پر ڈرون حملے میں 20 افراد شہید ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے شمالی غزہ میں ایک ٹینٹ میں قائم کیفے پر دو بار میزائل برسائے جس کے نتیجے میں 20 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب نصیرات کے پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج نے ٹینک چڑھا دئیے ۔ کارروائی میں مزید 20 فلسطینی شہید ہوئے۔

غزہ میں اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں زخمی ہونے والے بیشتر افرا د کی حالت نازک ہے۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ میں اسپتال کو بھی ڈرون حملے کا نشانہ بنایا ۔ حملے میں اسپتال کے عملے کے 3 افراد شدید زخمی ہوئے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں