[ad_1]
تل ابیب: فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانے پر اسرائیلی رکن پارلیمنٹ اوفر کاسف کی رکنیت معطل کردی گئی۔
اسرائیلی پارلیمنٹ کنیسیٹ نے غزہ جنگ کے معاملے پر بائیں بازو سے تعلق رکنے والے رکن اوفر کاسف کو چھ ماہ کے لیے معطل کر دیا۔
اوفر کاسف نے بین الاقوامی عدالت انصاف میں اسرائیل پر فلسطینیوں کی نسل کشی کا الزام لگانے سے متعلق جنوبی افریقی تحریک کی حمایت کی تھی جس پر انہیں یہ سزا سنائی گئی ہے۔
اسمبلی کی اخلاقیات کمیٹی نے متفقہ طور پر اوفر کو معطل کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ کمیٹی نے کہا کہ اوفر کئی مواقعوں پر فلسطینیوں کی حمایت کرچکے ہیں۔
اس سے قبل ایک ٹویٹ میں انہوں نے مغربی کنارے کے شہر جنین میں اسرائیلی فوج سے لڑنے والے فلسطینیوں کو حریت پسند قرار دیا تھا۔ پھر انہوں نے بین الاقوامی عدالت انصاف میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کیخلاف جنوبی افریقہ کی تحریک کی حمایت بھی کی۔
کاسف نے یہ بھی کہا کہ اسرائیلی حکمران فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کی حمایت کررہے ہیں اور اسرائیلی فوج غزہ میں نسل کشی کررہی ہے۔
اخلاقیات کمیٹی کے مطابق، اوفر کے کنیسیٹ کے کسی اجلاس میں شرکت کرنے اور پارلیمنٹ سے خطاب کرنے پر پابندی ہوگی۔ اس کے علاوہ ان کی تنخواہ بھی دو ہفتوں کے لیے روک لی جائے گی۔
[ad_2]
Source link