[ad_1]
امریکا کے نئے وزیر خارجہ کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سابق دور کے مائیک پومپیو کے بجائے اپنے ایک اور معتمد ساتھی کا نام فائنل کیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے عہدے کا حلف 20 جنوری کو اُٹھائیں گے تاہم انھوں نے ابھی سے اپنی کابینہ کے لیے ناموں پر غور کرنا شروع کردیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف کے اہم عہدے کے لیے اپنی انتخابی مہم کی خاتون سربراہ سوزی کے نام کا اعلان کرچکے ہیں جو امریکی تاریخ میں اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہوں گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ میں خارجہ کی اہم ترین وزارت کے لیے مارکو روبیو کے نام پر اتفاق کیا ہے جو ریاست فلوریڈا کے سینیٹر ہیں اور حالیہ انتخاب میں کانگریس کے رکن بھی منتخب ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ ٹرمپ اقوام متحدہ میں امریکی مندوب کے لیے نیویارک سے تعلق رکھنے والی خاتوں اور ٹرمپ کی انتخابی مہم کے لیے فنڈ ریزنگ کی ذمہ داری سنبھالنے والی ایلس اسٹیفانک کے نام کا بھی اعلان کرچکے ہیں۔
[ad_2]
Source link