34

سعودی عرب میں عرب اسلامی سربراہی اجلاس کا اعلامیہ جاری

[ad_1]

سعودیہ کی میزبانی میں ہونے والے عرب اسلامی سربراہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اجلاس میں شرکا نے غزہ، لبنان اور ایران میں جاری اسرائیلی جارحیت پر تجاویز پیش کیں اور عالمی برادری سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

افتتاحی اجلاس سے ولی عہد محمد بن سلمان نے بھی خطاب کیا تھا جب کہ مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے حل کے لیے بنائی گئی خصوصی وزارتی کمیٹی نے بھی سفارتی دوروں اور روابط سے متعلق آگاہ کیا۔

اجلاس کے اختتام کے بعد اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں فلسطین، لبنان اور ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی گئی۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے شہریوں کو اجتماعی سزا دینا، فلسطینیوں کی نسل کشی کے برابر ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائيل غزہ میں بھوک اور فاقہ کشی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

اعلامیے میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اقوام متحدہ میں اسرائیل کی رکنیت معطل کرنے اور صیہونی فوج کو ہتھیاروں کی فراہمی اور ترسیل پر پابندی لگائی جائے۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں