10

روینہ ٹنڈن نے نشے کے جھوٹے الزام پر 100 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

فوٹو : ویب ڈیسک

فوٹو : ویب ڈیسک

 ممبئی: بالی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے ان پر نشے کا الزام لگانے والے شخص محسن شیخ کے خلاف ہتک عزت کا کیس دائر کرتے ہوئے سو کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم محسن شیخ نے ٹویٹر پر اداکارہ کی ایک ویڈیو شیئر کی تھی اور دعویٰ کیا تھا کہ روینہ ٹنڈن نشے میں ڈرائیونگ کررہی تھیں۔

ممبئی پولیس نے اپنی تفتیش اور تحقیقات میں یہ بات ثابت کی ہے کہ اداکارہ پر نشے میں ڈرائیونگ کا الزام بے بنیاد اور جھوٹا تھا۔

اداکارہ کے وکیل رئیس خان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ جھوٹی ویڈیو سے اداکارہ کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے اسی لئے قانونی کارروائی کا آغاز کیا۔

رئیس خان کے مطابق روینہ ٹنڈن کی شہرت کو دانستہ طور نقصان پہنچانے کی کوشش جاری ہے اور اس کا مقصد بلیک میلنگ اور سستی شہرت کا حصول ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں