4

اکشے کمار کی میگا ایکشن تھرلر فلم ’سرپھرا‘ کا ٹریلر جاری

فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

 ممبئی: بالی وڈ اسٹار اداکار اکشے کمار کی میگا ایکشن تھرلر فلم ’سرپھرا‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

سوشل میڈیا پر جاری ٹریلر میں اداکار کا دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایک مشن اور خواب کی تکمیل کیلئے اپنا سب کچھ داؤ پر لگاتے دکھائی دیتے ہیں۔

ٹریلر میں اداکار مختلف سیاستدانوں اور بزنس مینوں کے پاس جاتے ہیں تاکہ عام لوگوں کیلئے فضائی سفر کو آسان کرنے والا خواب پورا کرسکیں۔

پچھلے دنوں فلم کی پہلی جھلک جاری کی گئی تھی جس میں اکشے کمار نے کیپشن لکھا کہ یہ فلم ایک ایسے شخص کی کہانی ہے جس نے بڑا خواب دیکھنے کی جرات کی۔

’سرپھرا‘ کو پوری دنیا میں 12 جولائی کو ریلیز کیلئے پیش کیا جائے گا اور فلم میں اکشے کے ساتھ رادھیکا مندن اور پریش راول بھی شامل ہیں اور اسے ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر سودھا کونگارا ہدایت کاری دیں گی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں