11

اردن میں 28 حجاج پر انسانی اسمگلنگ کی تحقیقات شروع

رواں برس حج کے دوران شدید گرمی کے باعث جاں بحق حاجیوں کی تعداد 1030 سے تجاوز کر گئی

رواں برس حج کے دوران شدید گرمی کے باعث جاں بحق حاجیوں کی تعداد 1030 سے تجاوز کر گئی

ریاض: سعودی عرب میں شدید گرمی کے باعث غیر رجسٹرڈ 1031 حاجی جاں بحق ہوگئے جن میں سے 99 اردن کے شہری تھی۔ 

عرب میڈیا کے مطابق غیر قانونی طور پر حج کرنے کی کوشش کے دوران اردن کے متعدد حاجیوں کے جاں بحق ہونے پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

اردن کی جوڈیشل کونسل کو بتایا گیا کہ تحقیقات کے نتیجے میں انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے قانون کے تحت انسانی اسمگلنگ کے الزام میں خاتون سمیت 19 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

پبلک پراسیکیوٹر نے جوڈیشل کونسل کو بتایا کہ بغیر پرمٹ کے حج کی سہولیات فراہم کرنے کی مرتکب ٹریولنگ ایجنسیز کو بند کردیا گیا اور ان کی آمدنی کو ضبط کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

پراسیکیوٹر نے مزید بتایا کہ تحقیقات کے دوران 28 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی تھی جن میں سے 9 کو جانے دیا گیا۔

پراسیکیوٹر کے بقول تحقیقات کے لیے جاں بحق حاجیوں کے اہل خانہ، متاثرہ حاجی، سرکاری حکام اور دیگر متعلقہ افراد کے بیانات بھی ریکارڈ کیے گئے۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں