ازبکستان میں محبوبہ کو متاثر کرنے کیلئے پنجرے میں جانے والا شخص شیروں کا شکار بن گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ازبکستان کے شہر پرقند میں ایک نجی چڑیا گھر میں رات کی ڈیوٹی کرنے والے 44 سالہ ایف اریسکولوف اپنی محبوبہ کو متاثر کرنے کے لیے ویڈیو بنانے کی غرض سے پنجرے میں داخل ہوا اور شیروں کا شکار بنا گیا۔
سوشل میڈیا پر وائر ہونے والی واقعے کی ویڈیو میں دکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ شخص پنجرے کا تالا کھول کر شیروں کے قریب گیا، پہلےشیر اس پر حملہ کرنے سے ہچکچاتے نظر آئے، البتہ کچھ لمحے بعد ان میں سے ایک شیر نے اس پر حملہ کردیا اور بعد میں باقی شیر بھی اس پر حملہ آور ہو گئے۔ شیروں نے اس شخص کے چہرے کو شدید زخمی کرتے ہوئے جسم کا کچھ حصہ بھی کھا لیا۔
بعد ازاں ریسکیو ٹیموں نے ایک شیر کو مار کر باقی دو شیروں دوسرے پنجرے میں منتقل کر دیا۔