12

سیاحتی ایجنسیوں نے عازمین حج کو غلط ویزے جاری کیے، سعودی عرب

ریاض: سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مختلف ممالک کی مختلف سیاحتی ایجنسیوں نے عازمین حج کو غلط ویزے جاری کیے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مختلف سیاحتی ایجنسیوں کی جانب سے جاری کیے جانے والے ویزوں میں حج پرمٹ شامل نہیں تھا۔

وزارت داخلہ کے مطابق کچھ سیاحتی ایجنسیوں نے سعودی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حج سیزن شروع ہونے سے دو ماہ پہلے ہی اپنے صارفین کو مکہ سفر کرنے کی ترغیب دی۔

سعودی وزارت داخلہ نے کہا حج سیزن کے دوران سعودیہ میں 1301 عازمین جاں بحق ہوئے جن میں سے 1071 کے پاس حج پرمٹ نہیں تھا، سعودی عرب میں حج سیزن کے دوران 465،000 افراد کا علاج معالجہ کیا گیا جن میں سے 141،000 کے پاس حج پرمٹ نہیں تھا۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں