4

پرابھاس اور دیپیکا کی فلم ’کالکی2898‘ نے آسٹریلیا میں ریلیز کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

فوٹو : انٹرنیٹ

فوٹو : انٹرنیٹ

 ممبئی: پرابھاس اور دپیکا پڈوکون کی نئی سائنس فکشن ایکشن تھرلر فلم ’کالکی 2898‘ نے دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر ریلیز کے ساتھ نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم سنگاپور میں بڑے پیمانے پر ریلیز ہوئی جس میں 34 سے زیادہ مقامات اور 49 اسکرینوں کا احاطہ کیا گیا ہے اور آسٹریلیا میں اسے 143 سے زیادہ مقامات اور 400 اسکرینوں پر ریلیز کیا گیا ہے۔

’کالکی 2898‘  خلیجی ممالک کے 16 مقامات اور 500 سے زیادہ اسکرینوں پر وسیع پیمانے پر ریلیز کی گئی ہے جبکہ اسے شمالی امریکا میں بھی ریلیز کیا گیا ہے۔

فلم کی ریلیز کے ساتھ ہی مختلف فلم تجزیہ کاروں کی طرف سے تبصرے سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں اور فلم میں پرابھاس اور امیتابھ بچن کے ایکشن مناظر کو بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پرابھاس اور دیپیکا کی نئی فلم ’کالکی2898‘ نے ریلیز کے ساتھ ہی تہلکہ مچا دیا

بعض تجزیہ کاروں کے مطابق ڈائریکٹر ناگ ایشون نے ایک نئی دنیا تخلیق کی ہے اور فلم کی کہانی نہایت شاندار ہے۔

فلم کا دورانیہ 180 منٹ 56 سیکنڈ ہے جس سے یہ پرابھاس کے کیریئر کی طویل ترین فلم بن گئی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں