48

امریکا میں بدترین طوفان، سیلاب سے 20 افراد ہلاک

حکام نے وارننگ جاری کردی ہے—فوٹو: رائٹرز

حکام نے وارننگ جاری کردی ہے—فوٹو: رائٹرز

فلوریڈا: امریکا کی ریاستوں فلوریڈا اور جیورجیا سے سمندری طوفان ہیلین ٹکرانے سے بدترین سیلاب سے تباہی پھیلی اور 20 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ علاقہ سیلاب میں ڈوب گیا۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق سمندری طوفان ہیلین ریاست فلوریڈیا کے بگ بینڈ ریجن سے ٹکرائی جس کی شدت کیٹگری 4 تھی، جس کے نتیجے میں بندرگاہ میں کشتی الٹ گئیں، درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور سڑکیں سیلاب سے بھر گئی ہیں۔

پولیس اور فائرفائٹرز نے متاثرہ ریاستوں میں امدادی کارروائی کی اور ہزاروں افراد کو بچایا، جس میں ریاست اٹلانٹا بھی شامل ہے جہاں ایک کمپلیکس سے شہریوں کو نکال لیا گیا جو سیلاب کی زد میں آگیا تھا۔

00000

این ایچ سی نے بیان میں کہا کہ بدترین طوفان، آندھی اور موسلادھار بارشیں جاری ہیں، محکمہ موسمیات نے جیورجیا، ساؤتھ کیرولینا اور نارتھ کیرولینا میں مختلف اضلاع میں سیلاب کی وارننگ بھی جاری کردیا ہے۔

امریکی محکمہ موسمیات نے کہا کہ یہ انتہائی خطرناک صورت حال ہے اور مزید بدتر ہوتے جارہے ہیں۔

رودرفورڈ کاؤنٹی ایمرجنسی کے عہدیداروں نے نارتھ کیرولینا کے مغربی علاقوں کے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ لیک لیور ڈیم کے علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں کیونکہ ڈیم کے ٹوٹنے کا خدشہ ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں