5

پرابھاس اور دیپیکا کی سائنس فکشن فلم ’کالکی2898‘ نے ریلیز کے ساتھ تہلکہ مچا دیا

فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

 ممبئی: سپر اسٹار پرابھاس اور دیپیکاپڈوکون کی نئی میگا سائنس فکشن فلم ’کالکی2898‘ نے ریلیز کے ساتھ ہی تہلکہ مچا دیا۔

میگا بجٹ اور میگا کاسٹ پر مشتمل فلم کا مداحوں کو بے تابی سے انتظار تھا اور اسے 27 جون کو پوری دنیا میں ریلیز کیلئے پیش کردیا گیا۔

’کالکی2898‘ کی ریلیز کے ساتھ ہی مختلف فلم تجزیہ کاروں کی طرف سے تبصرے سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں اور فلم میں پرابھاس اور امیتابھ بچن کے ایکشن مناظر کو بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔

بعض تجزیہ کاروں کے مطابق ڈائریکٹر ناگ ایشون نے ایک نئی دنیا تخلیق کی ہے اور فلم کی کہانی نہایت شاندار ہے۔

فلم کا دورانیہ 180 منٹ 56 سیکنڈ ہے جس سے یہ پرابھاس کے کیریئر کی طویل ترین فلم بن گئی ہے۔

بھارتی میڈیا نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ فلم کا بجٹ 600 کروڑ بھارتی روپے تک پہنچ گیا ہے جو کسی بھی انڈین فلم کا نیا ریکارڈ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سائنس فکشن ’کالکی2898‘ پرابھاس کے کیریئر کی طویل ترین فلم بن گئی

یہ بھی پڑھیں : بالی ووڈ کی میگا سائنس فکشن فلم ‘کالکی 2898′ بھی چوری کی نکلی

یاد رہے کہ دنیا کی تباہی کے ہزار برس بعد کی کہانی پر مبنی فلم کی پہلی جھلک امریکا کے کامک کون فیسٹیول میں سامنے آئی تھی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں