3

عامر خان نے بیٹے کی فلم ’مہاراج پر کیسا ردعمل دیا؟ جنید خان نے بتادیا

فوٹو : ویب ڈیسک

فوٹو : ویب ڈیسک

 ممبئی: بالی وڈ کے سپر اسٹار عامر خان کے بیٹے جنید خان نے اپنی ڈیبیو فلم ’مہاراج‘ پر والد کے ردعمل کو شیئر کیا ہے۔

ایک تازہ انٹرویو میں جنید خان نے بتایا کہ فلم کو عامر خان نے پہلے ہی دیکھ لیا تھا اور انہیں یہ فلم بہت زیادہ پسند آئی۔

جنید خان نے بتایا کہ ان کے والد اپنی مرضی سے کام کرنے کی مکمل آزادی دیتے ہیں اور اگر ان سے مشورہ مانگا جائے تو اچھا مشورہ دیتے ہیں۔

’مہاراج‘ کو ہندو انتہاپسندوں کی طرف سے رکاوٹ کا سامنا بھی تھا اور اس کیلئے قانونی جنگ بھی لڑی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عامر خان کے بیٹے جنید کی ڈیبیو فلم ’مہاراج‘ ریلیز کردی گئی

یہ بھی پڑھیں : عامر خان کے بعد ان کے بیٹے جنید کی فلم بھی ہندو انتہاپسندوں کے نشانے پر آگئی

فلم میں جنید خان کے ساتھ جیدیپ اہلاوت، شالینی پانڈے اور شاوری نے بھی کردار ادا کیے ہیں۔

تقسیم برصغیر سے قبل 1862 کے ’مہاراج لیبل کیس‘ پر مبنی فلم میں جنید خان نے ایک صحافی کرسانداس ملجی کا کردار ادا کیا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں