2

اکیڈمی ایوارڈز کے ممبران کا اعلان، شبانہ اعظمی اور ایس ایس راجمولی بھی شامل

فوٹو : ویب ڈیسک

فوٹو : ویب ڈیسک

نیویارک: اکیڈمی ایوارڈز 487 نئے ممبران کا اعلان کردیا جس میں بھارتی ہدایت کار ایس ایس راجمولی اور ریما داس کے علاوہ تجربہ کار بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی بھی شامل ہیں۔

اکیڈمی کے سی ای او بل کریمر اور اکیڈمی کی صدر جینٹ یانگ نے اپنے بیان میں کہا کہ “ہم اکیڈمی میں اس سال کے نئے ممبروں کا خیرمقدم کرتے ہوئے بہت خوش ہیں۔ دنیا بھر کے ان غیر معمولی باصلاحیت فنکاروں اور پیشہ ور افراد نے ہماری انڈسٹری پر نمایاں اثر ڈالا ہے‘‘۔

شبانہ اعظمی ہندوستان کی سب سے زیادہ قابل احترام اداکاراؤں میں سے ایک ہیں اور ان کا کیریئر 160 سے زیادہ فلموں پر محیط ہے جبکہ انہوں نے پانچ بار بہترین اداکارہ کا قومی ایوارڈ جیتا ہے۔

ایس ایس راجمولی نے اپنی آخری ریلیز ’آر آر آر‘ کے ساتھ دنیا بھر میں تہلکہ مچا دیا ، جس کے گانے ’ناچو ناچو‘ بہترین اوریجنل گانے کا آسکر ایوارڈ جیتا۔ وہ نیویارک فلم کریٹک سرکل ایوارڈ سمیت متعدد قومی اور بین الاقوامی ایوارڈز کے وصول کنندہ ہیں ، اور 2023 میں دنیا کے 100 بااثر ترین افراد کی ٹائم لسٹ میں بھی شامل تھے۔

اس سال کے ارکان میں 44 فیصد خواتین، 41 فیصد کم نمائندگی والی برادریوں کے ساتھ ساتھ 56 فیصد ریاستہائے متحدہ امریکہ سے باہر کے علاقوں سے شامل ہیں.

بالی ووڈ اداکاروں اور ہدایت کاروں کے علاوہ 2024 کی نئی فہرست میں بھارتی سنیماٹوگرافر روی ورمن، کاسٹیوم ڈیزائنر رما راجمولی، شیتل شرما اور آنند کمار ٹکر، دستاویزی فلم ساز نیشا پاہوجا اور ہیمل ترویدی، پروڈیوسر رتیش سدھوانی کے ساتھ ساتھ کوریوگرافر پریم رکشت بھی شامل ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں