6

پہلا پنجاب موسیقی مقابلہ گوجرانوالہ کے جعفر حسین نے جیت لیا

فوٹو : انٹرنیٹ

فوٹو : انٹرنیٹ

 لاہور: پنجاب آرٹس کونسل کے زیر اہتمام پہلے پنجاب مقابلہ موسیقی کے فائنل میلے کی رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تقریب کی مہمان خصوصی صوبائی وزیر اطلاعات عظمی زاہد بخاری تھیں جبکہ سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب احمد عزیز تارڑ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹ کونسل غلام صغیر شاہد، حمیرا ارشد، راشد محمود، سجاد سمیت شائقین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

موسیقی کے ان مقابلوں میں صوبہ بھر کی 9 ڈویژنز سے 27 نوجوان گلوکاروں نے حصہ لیا اور طبلے، ہارمونیم، گٹار اور کی بورڈ کی سنگت میں آواز کا جادو جگایا۔

کسی نوجوان نے نصرت فتح علی کا گانا گایا تو کوئی مہدی حسن کے انداز کو اپنانے کی کوشش کرتا رہا، کوئی بابا بلھے شاہ کا صوفیانہ کلام اور کوئی غلام فرید کی کافیاں سنا کر دوسروں سے بازی لے جانے کی کوشش کرتا رہا۔

پہلےپنجاب موسیقی مقابلے کا ٹائٹل گوجرانوالہ کے جعفر حسین کے نام رہا، بہاولپور سے آئے ہوئے ناد علی نے دوسری اور فیصل آباد کی رمشا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پنجاب موسیقی مقابلے کی مہمان خصوصی صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے سیکرٹری اطلاعات پنجاب احمد عزیز تارڑ اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر غلام صغیر شاہد کے ہمراہ فاتح گلوکاروں کی انعامات کے ذریعے حوصلہ افزائی کی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں