77

حسن نصر اللہ اسرائیلی حملوں کے بعد بالکل محفوظ ہیں، ایرنی میڈیا کا دعویٰ

تل ابیب / بیروت: ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ اسرائیلی حملے کے بعد محفوظ ہیں انہیں حملوں سے کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

ایرانی خبر ایجنسی تسنیم نیوز کے مطابق حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ اور تحریک کے ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین مکمل طور پر صحت مند ہیں اور محفوظ ہیں انہیں اسرائیلی حملوں سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔

ایرانی میڈیا نے یہ دعوی کیا کہ جمعہ کی شام صہیونیوں کا آپریشن ناکامی پر ختم ہو ا ہے اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ نصراللہ اور صفی الدین کو اسرائیلی فضائی حملے کے دوران نشانہ بنایا گیا تھا۔

اسرائیلی فوج کے ریڈیو کے مطابق ایف-35 طیاروں نے بنکر بسٹر بموں کا استعمال کرتے ہوئے جارحیت کی اور اسرائیلی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے حملے سے کچھ دیر پہلے ہی امریکہ کو آگاہ کر دیا تھا۔

لبنانی میڈیا نے بتایا کہ شہری دفاع کے اہلکار علاقے میں لگنے والی آگ کو بجھانے اور زخمیوں کو نکالنے کا کام کر رہے ہیں لبنان کے نگراں وزیر اعظم نجیب میقاتی نے اس حملے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو اسرائیلی ظلم و ستم اور لبنان کے خلاف ہونے والی تباہی کی جنگ کو روکنا چاہیے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں