28

جنوبی لبنان پر رات گئے اسرائیلی حملے، جواب میں حزب اللہ نے درجنوں راکٹ داغ دیے

بیروت: اسرائیل نےرات گئے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں زوردار حملے کیے جس کے نتیجے میں تین عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے حملوں کے دوران جنوبی لبنان کے طائر، داہیہ اور دیگر علاقوں کو نشانہ بنایا۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حملوں کے دوران داہیہ میں ان تین عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا تھا جہاں راکٹ لانچر اور دیگر اسلحہ جمع کیا گیا تھا۔

دوسری جانب حزب اللہ کی طرف سے شمالی اسرائیل پر راکٹ حملے کیے گئے جس میں حیفہ اور شمالی اسرائیل کے دیگر شہروں کو درجنوں راکٹ سے نشانہ بنایا گیا جبکہ اسرائیلی فوج نے اکثر راکٹ فضا میں ہی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں