6

فیصل آباد، فحاشی کے مرتکب ہونے والے دو تھیٹرز سیل

فوٹو : ایکسپریس نیوز

فوٹو : ایکسپریس نیوز

فیصل آباد: پنجاب کے شہر فیصل آباد میں فحاشی کے مرتکب ہونے والے دو تھیٹرز کو سیل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب آرٹس کونسل کی سفارش پر ڈپٹی کمشنر فیصل آباد نے تھیٹرز کے خلاف کارروائی کی، جس کے بعد منروہ تھیٹر اور منروہ گولڈ تھیٹر کو تاحکم ثانی سیل کردیا گیا۔

اس حوالے سے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل نے کہا کہ غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل نے مزید کہا کہ تفریحی سرگرمیوں کی آڑ میں فحاشی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

s4

 

s2





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں